Sbs Urdu -

نفرت انگیزی کے خلاف حکومتی بل کیا ہے اور اس پر مذہبی اور سیاسی حلقوں کو کیا تحفظات ہیں؟

Informações:

Synopsis

وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قبل از وقت پارلیمانی اجلاس بلا کر ، نفرت انگیزی پر مبنی جرائم و اسلحہ قوانین میں سختی پر مشتمل جامع بل منظور کروانے کا عزم کیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا حمایت پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ مگر گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ مسٹر البانیزی کو بونڈی حملے کے بعد قومی سطح پر اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر بھی لبرل قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کا سامنا ہے ، گن بائے بیک اسکیم نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی تبدیلی کے مجوزہ بل میں شامل ہیں۔