Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 118:23:42
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • سڈنی کی شازلین عزیز، 11 برس کی عمر میں ٹینس نیشنل ٹاپ 10 میں شامل

    21/01/2026 Duration: 09min

    سڈنی کی سرزمین سے اُبھرتا ہوا ایک ننھا سا نام، جو آج آسٹریلوی ٹینس میں گونج بن چکا ہے۔ صرف 11 سال کی عمر میں نیشنل لیڈر بورڈ کے ٹاپ 10 میں شامل، قومی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی رکن، شازلین عزیز ،ایک ٹیلنٹ جو عمر سے کہیں آگے کھیل رہا ہے-

  • مختصر خبریں: بدھ 21 جنوری 2026

    21/01/2026 Duration: 04min

    وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کی تاریخ کی سخت ترین نفرت انگیز جرائم اور آتشیں اسلحہ سے متعلق اصلاحات منظور کر لی گئی ہیں۔حکومت کا بل سینیٹ کے رات گئے اجلاس میں زیادہ تر لبرلز کی حمایت سے منظور ہوا، تاہم نیشنلز نے آزادیٔ اظہار پر ممکنہ اثرات کے خدشات کے باعث اس کے خلاف ووٹ دیا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ دو جماعتی حمایت نہ ملنے کے باعث حکومت کو نسلی توہین سے متعلق مجوزہ شقیں واپس لینا پڑیں۔

  • 100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

    21/01/2026 Duration: 06min

    سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔

  • کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر

    21/01/2026 Duration: 07min

    کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے

  • What actually happened on January 26? - 26 جنوری کو اصل میں کیا ہوا؟

    20/01/2026 Duration: 07min

    January 26 is one of the most debated dates in Australia’s history. Often described as the nation’s birthday, the day marks neither the formal founding of the colony nor the creation of the Commonwealth. Instead, it reflects a layered history shaped by colonisation, political decisions, and ongoing First Nations resistance. Understanding what actually happened on January 26 reveals why the date is experienced so differently across the country. - 26 جنوری آسٹریلیا کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع دنوں میں سے ایک ہے۔ اسے اکثر قوم کی سالگرہ کہا جاتا ہے، حالانکہ یہ دن نہ تو کالونی کے باضابطہ قیام کی نشاندہی کرتا ہے اور نہ ہی دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے قیام کی۔ اس کے بجائے، یہ ایک پیچیدہ تاریخ کی عکاسی کرتا ہے جو نوآبادیات، سیاسی فیصلوں اور فرسٹ نیشنز کی مسلسل مزاحمت سے تشکیل پائی ہے۔ 26 جنوری کو درحقیقت کیا ہوا، اسے سمجھنا یہ واضح کرتا ہے کہ یہ تاریخ ملک بھر میں مختلف انداز سے کیوں محسوس کی جاتی ہے۔

  • Asian-Inspired coffees gain ground in Australia - آسٹریلیا میں ایشین ذائقے والے کافی فلیورز کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

    20/01/2026 Duration: 04min

    Australia is known worldwide for its strong coffee culture. But across major cities, new styles blending Asian flavours with more familiar brews are quietly reshaping café menus. - آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی ممقبول ترین کافی کلچر کے لیے مشہور ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں روایتی کافی کے ایشیائی ذائقوں کی مقبولیت اور مانگ بڑھ رہی ہے ۔ اسی لئے خاموشی سے کیفے کے مینو بھی بدل رہے ہیں۔

  • مختصر خبریں: منگل 20 جنوری 2026

    20/01/2026 Duration: 05min

    ڈینش فوجیں گرین لینڈ پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اس علاقے پر قبضے کے اپنے منصوبے دہرا رہے ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز میں 48 گھنٹوں میں چوتھا شارک کا حملہ، تیراکوں اور سرفرز کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت۔

  • دو دن میں تین شارک حملے — ماہرین نے خطرناک حالات کی وارننگ دے دی

    20/01/2026 Duration: 03min

    ایک شخص سنگین حالت میں ہے، جس کا تعلق سڈنی کے ایک ساحل پر 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والے تیسرے شارک کے حملے سے ہے۔

  • مختصر خبریں: پیر 19 جنوری 2026

    19/01/2026 Duration: 05min

    آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت پر غور کر رہا ہے اور پارلیمنٹ میں بونڈائی حملے کے متاثرین کے لیے تعزیتی قرارداد۔

  • حکومت نے قوانین منظور کروانے کی کوشش میں نفرت انگیز تقریر اور اسلحہ قوانین کو الگ الگ کر دیا

    19/01/2026 Duration: 06min

    البانیزی حکومت نے بونڈائی بیچ شوٹنگز کے بعد اپنے مجوزہ ردِعمل میں ترمیم کرتے ہوئے نفرت انگیز تقریر اور اسلحہ اصلاحات پر مشتمل وسیع پیکیج کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، تاکہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کروایا جا سکے۔

  • How can migrant parents support children navigating two cultures? - تارکین وطن والدین دو ثقافتوں کے درمیان پلنے والے بچوں کی ذہنی کشمکش سے کیسے نمٹیں؟

    19/01/2026 Duration: 13min

    Children from migrant and refugee backgrounds often face emotional stress, identity challenges, and language barriers while balancing different cultures at home and at school. According to psychologist Dr Farah Khan, the right guidance, an inclusive environment, and simple parenting strategies can transform the pressures of living between two societies into a source of mental strength rather than a burden. - مہاجرین اور تارکین وطن پس منظر کے بچے گھر اور اسکول کی مختلف ثقافتوں میں توازن قائم کرتے ہوئے جذباتی دباؤ، شناخت کے سوالات اور زبان سے جڑی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فرح خان کے مطابق درست رہنمائی، شمولیتی ماحول اور والدین کی سادہ حکمتِ عملی دو معاشروں کے دباؤ کو بچوں کےبوجھ کے بجائے ذہنی طاقت میں بدل سکتا ہے۔

  • Last-over hero: Zaman Khan on sealing Brisbane Heat’s BBL victory - آخری اوور کا ہیرو: زمان خان کی برسبین ہیٹ کو غیر متوقع فتح دلوانے والی کارکردگی خود ان کی زبانی

    16/01/2026 Duration: 15min

    Hear it from Zaman Khan, the bowler who delivered Brisbane Heat an unexpected victory in the final over. The story of Brisbane Heat’s thrilling win and the nail-biting last over, when the Hurricanes needed just six runs to win, but Zaman Khan’s disciplined, measured bowling sealed a decisive three-run victory and proved match-winning for his team. - برسبین ہیٹ کو آخری اوور میں غیر متوقع جیت دلوانے والے باؤلر زماں خان کی زبانی سنئے برسبین ہیٹ کی غیر متوقع فتح کی کہانی اور اسُ آخری سنسنی خیز اوور کا احوال جس میں ہیریکین کو جیت کے لئے صرف چھ رنز درکار تھے مگر زماں خان نے آخری اوور میں نپی تُلی بالنگ کر کے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو 3 رنز سے فتح فیصلہ کُن کردار ادا کیا۔

  • یورپی فوجی دستے گرین لینڈ پہنچ گئے، ٹرمپ اب بھی اسے حاصل کرنے کے مؤقف پر قائم

    16/01/2026 Duration: 06min

    گرین لینڈ تیزی سے ایک جیوپولیٹیکل کشیدگی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یورپی فوجی دستے جزیرے پر پہنچ رہے ہیں، ڈنمارک نیٹو کی مزید مضبوط موجودگی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ اب بھی امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی خواہاں ہے۔

  • نفرت انگیزی کے خلاف حکومتی بل کیا ہے اور اس پر مذہبی اور سیاسی حلقوں کو کیا تحفظات ہیں؟

    16/01/2026 Duration: 06min

    وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قبل از وقت پارلیمانی اجلاس بلا کر ، نفرت انگیزی پر مبنی جرائم و اسلحہ قوانین میں سختی پر مشتمل جامع بل منظور کروانے کا عزم کیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا حمایت پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ مگر گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ مسٹر البانیزی کو بونڈی حملے کے بعد قومی سطح پر اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر بھی لبرل قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کا سامنا ہے ، گن بائے بیک اسکیم نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی تبدیلی کے مجوزہ بل میں شامل ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ :جمعہ 16 جنوری 2026

    16/01/2026 Duration: 09min

    ایک یہودی تنظیم نے حکومت کی نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات میں تبدیلیوں اور تاخیر کا مطالبہ کیا ہے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک۔

  • Truth in the age of AI: is comedy an effective way to deliver serious news? - AI کے دور میں سچ: کیا کامیڈی سنجیدہ خبر پہنچانے کا مؤثر طریقہ ہے؟

    16/01/2026 Duration: 07min

    In today’s podcast, we are joined by Sameh Shah — a Pakistani-origin, Australia-based renowned stand-up comedian, writer, and social commentator. Sameh Shah is one of those artists who doesn’t just make people laugh, but also makes us think, all behind the veil of humor. - آج کے اس پوڈکاسٹ میں ہمارے ساتھ موجود ہیں سمیع شاہ— پاکستانی نژاد، آسٹریلیا میں مقیم معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف اور سماجی مبصر۔ سمی شاہ اُن فنکاروں میں سے ہیں جو صرف ہنسانے کا کام نہیں کرتے بلکہ ہنسی کے پردے میں ہمیں سوچنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔

  • مختصر خبریں : جمعرات 15 جنوری 2026

    15/01/2026 Duration: 05min

    مذہبی گروہوں کے رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات پر ووٹنگ مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے نفرت انگیز تقاریر اور اسلحہ اصلاحات کے قانون پر تاحال حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ کینبرا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 11 دھماکہ خیز آلات برآمد، بیلکونن اور لیک جِنِنڈیرا کے قریب پائپ بم ملے۔ امریکہ نے پاکستان اور ایران سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ معطل کر دی۔

  • Roles, teams and Australian conditions in BBL: What does Muhammad Rizwan say? - بی بی ایل میں کردار، ٹیم اور آسٹریلین کنڈیشنز: محمد رضوان کیا کہتے ہیں؟

    15/01/2026 Duration: 03min

    Muhammad Rizwan says that participating in a big tournament like the BBL is an important opportunity for him to learn and prove himself. - محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بی بی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت اُن کے لیے سیکھنے اور خود کو منوانے کا کتنا اہم موقع ہے۔

  • Wasim Akram’s message against diabetes in Pakistan: Give up sugar in tea - ذیابیطس کے خلاف وسیم اکرم کا پیغام: چائے میں چینی چھوڑدیں

    14/01/2026 Duration: 06min

    Legendary Pakistani fast bowler Wasim Akram and his Australian wife Shaniera Akram have decided to step forward openly to tackle the rapidly growing diabetes problem in Pakistan. In Pakistan, approximately 30.8% of adults (aged 20–79) are living with diabetes, meaning nearly one-third of the adult population is affected — a rate three times higher than the global average. - پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ذیابیطس کے مسئلے کے خلاف کھل کر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 30.8 فیصد بالغ افراد (20–79 سال) ذیابیطس کا شکار ہیں، یعنی تقریباً ایک تہائی بالغ پاکستانی اس بیماری کا سامنا کر رہے ہیں جو عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 14 جنوری 2026

    14/01/2026 Duration: 04min

    ایران میں بڑھتے مظاہروں اور سخت حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر کے پاس فضائی حملوں، بیلسٹک میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے، یا محدود سائبر و سیکیورٹی کارروائیوں جیسے کئی آپشنز موجود ہیں، جبکہ ایران نے حملے کی صورت میں امریکی تنصیبات پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

page 1 from 53