Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
نیوز فلیش:17 اپریل 2024:وفاقی حکومت امیگریشن سے متعلق عدالتی احکامات کے لئے تیار ہے
17/04/2024 Duration: 04minہائی کورٹ غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف قانونی چیلنج کی سماعت کر رہی ہے ,وفاقی اپوزیشن نے قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے فوری تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن کل کھولا جائے گا تاہم کوئی تجارت نہیں ہوگی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
آنتوں کا کینسر محض بڑی عمر کا مرض نہیں ۔ خبردار رہیں
17/04/2024 Duration: 07minطبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم عمر کے افراد میں بھی کی آنتوں کے کینسر کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس باعث بروقت تشخیص کی ضرورت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات اور ماہرین کی رائے سنیئے اس پوڈ کاسٹ میں
-
کار مسیحائی کے لئے درکار نہیں کچھ اور:دونوں ہاتھوں سے معذور دوسرے معذور افراد کیلیے مسیحا بننے والا ارشد علی
17/04/2024 Duration: 10minاپنے ہاتھوں کو ایک حادثے میں کھو دینے والا دوسرے معذوروں کا سہارا بن گیا، یہ کہانی ہے ایک ایسے شخص کی جو خود تو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے لیکن دوسرے معذور افراد کی زندگیوں میں ان کا ہاتھ بٹا رہا ہے،
-
نیوز فلیش:16اپریل 2024 : سڈنی چرچ حملہ ، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی قوم سے متحد رہنے کی اپیل
16/04/2024 Duration: 03minبونڈی میں ہونے والے سانحہ میں دو غیر ملکیوں کی ہلاکت پر کمیونٹیز سوگوار ،وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی آزاد ماحلیاتی ایجنسی کا قیام۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
ملئے کیٹ سے جو ڈھول کی تھاپ کو دل کی ڈھڑکن سے تعبیر دیتی ہیں
16/04/2024 Duration: 03minکیٹ ایک آسٹریلین ڈرمر یا ڈھول نواز ہیں، انہوں نے فن بھارت میں سیکھا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان بھی چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈھول کی تھاپ انہیں ایک وسیع دنیا میں لے جاتی ہے جہاں وہ اپنے بنانے والے سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔
-
سڈنی حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت، سلامتی کونسل میں ایران, اسرائیل کے درمیان تلخ کلامی
15/04/2024 Duration: 03minسڈنی چاقو حملے میں مارے جانے والے چھ افراد کی شناخت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، مائیگریسن ایکٹ میں ترمیم کے مجوزہ قانون پر تنقید اور پارلیمانی انکوائری میں سپر مارکیٹس کی جانب سے بلند قیمتوں کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی طرز کے قوانین کی تجویز
-
Diverse yet together: Eid celebrations at Salam Fest - ثقافتی تنوع کے ساتھ اتحاد کا احساس:سلام فیسٹ
15/04/2024 Duration: 06minDuring Eid ul Fitr, Muslims across the globe celebrate their diversity while fostering a sense of togetherness. Salam Fest is an event that embodies this spirit by showcasing Muslim heritage through cultural displays, art exhibits, and culinary offerings. The festival provides a platform for Muslims to embrace and appreciate the differences that exist within their communities. As a result, it fosters a sense of unity among those who attend. The event offers a unique opportunity to experience the richness of Muslim culture and the beauty that lies in diversity. - موسیقی، خوبصورت ملبوسات اور مزیدار کھانوں سے لے کر تیر اندازی کے فن تک میلبرن میں منعقد سلام فیسٹ میں کوشش کی گئی کہ مسلمان ممالک کےمختلف ثقافتی رنگ آسٹریلین انداز میں نمایاں کئے جائیں۔
-
Faraz Tahir's first day of duty at Westfield Bondi ends in fatal stabbing - چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے فراز طاہر، جن کی ڈیوٹی کا پہلا دن ان کی زندگی کا آخری دن بن گیا
15/04/2024 Duration: 11minFaraz Tahir's brother, Shiraz Ahmed, based in Pakistan, revealed that Faraz, who tragically lost his life in the Bondi Junction stabbing, mentioned during their final phone call on the day of the incident that it was his first day on duty at the shopping center. Faraz's family had been in search of a bride for him, and he had plans to celebrate Eid over the weekend with friends. Shajar Ahmed, who assisted Faraz in securing a job in Australia and holds a managerial position in his security company, disclosed that despite suffering fatal injuries, Faraz managed to alert the operation room about the incident, enabling them to take immediate action to save others. - چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے فراز طاہر کے پاکستان میں مقیم بھائی شیراز احمد کے مطابق فراز نے واقعے والے دن صبح فون پر انہیں بتایا کہ وہ اس شاپنگ سنٹر پر پہلی بار ڈیوٹی پر جارہے ہیں۔ شجر احمد نے فراز کو آسٹریلیا میں ملازمت دلوانے میں مدد کی اوروہ فراز کی سیکیوریٹی کمپنی میں منیجر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فراز کی شادی کے لئے بات چیت جاری تھی اور فراز ن
-
ہفتہ رفتہ:12 اپریل 2024:قابل تجدید توانائی کے استعمال میں بہتری کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے اسکیم متعارف
12/04/2024 Duration: 07minامریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں غلطی کر رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے کیو کے قریب ایک بڑا پاور پلانٹ تباہ ہوگیا۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
سپورٹس راونڈ اپ: پاکستان اسکواش ٹیم کی آسٹریلین جونئیر اوپن میں شاندار کارکردگی ،آٹھ میڈلز جیت لیے
12/04/2024 Duration: 08minپاکستان اسکواش ٹیم کی آسٹریلین جونئیر اوپن میں شاندار کارکردگی ،آٹھ میڈلز جیت لیے, بیٹر عثمان خان پاکستان ٹیم میں شامل ،ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے پانچ سال کی پابندی, پاکستان کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی سابق کرکٹر وقار یونس کے بھائی سے منگنی۔
-
نیوز فلیش11اپریل 2024: پیداوار اور توانائی کے شعبوں پر توجہ اور اسانج کی معافی کی کوشش
11/04/2024 Duration: 04minآسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے ملکی معیشت کی پیشرفت کے لیے پیداواری شعبے اور توانائی کے شعبے کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جولیان آسانج کی معافی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
-
Navigating the implicit right to protest in Australia - آسٹریلیا میں پر امن احتجاج کے اصول جان کر جیل جانے سے بچیئے
11/04/2024 Duration: 07minEvery week, impassioned Australians take to the streets, raising their voices in protest on important issues. Protesting is not an offence, but protesters sometimes test the limits of the law with extreme and antisocial behaviour. The chance of running into trouble depends on where you’re protesting and how you behave. - ویسے یہ تاثر خاصا عام ہے آسٹریلیا میں حق احتجاج سب کو میسر ہے، لیکن یاد رکھیے کہ یہ آزادی بظاہر آئین میں درج نہیں۔ یونیورسٹی آف نیو ساوتھ ویلز سے منسلک قانون دان پروفیسر لیوک مک نمارا کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق شہریوں کو سیاسی امور پر مباحثہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تشدد کے خاتمے کی 'واحد امید' ہے، وزیر خارجہ پینی وونگ
10/04/2024 Duration: 08minحکومتی پوزیشن میں ایک اہم تبدیلی میں وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہو سکتا ہے۔ محترمہ وونگ نے امن اور مقامی رہائشیوں کی طویل مدتی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل کی وفاقی حکومت کی منظوری کو بھی دہرایا ہے۔
-
From hobby to hustle: Crafting culinary delights for fun and profit - مزیدار کھانے بنانا شوق بھی اور بزنس بھی
10/04/2024 Duration: 09minNadia Khan, a seasoned chef, is currently spearheading her own culinary venture. She emphasizes punctual delivery, unwavering quality, and distinctive flavors as the hallmarks of her operation. - نادیہ خان ایک پروفیشنل شیف ہیں اور اب اپنا کھانا پکانے کا کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر آڈر کی فراہمی، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنا اور ذائقہ کے ساتھ اپنی خاص تراکیب ، یہ سب ان کی انفرادی پہچان ہیں۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
-
ہماری جانب سے عید مبارک
10/04/2024 Duration: 10minایک طرف اہل خانہ کے ساتھ پہلی عید اور ایک طرف عیدوں کی سلور جوبلی ، عید کے دن احباب کا ساتھ ہو تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس پوڈ کاسٹ میں گفتگو سنئے کہ ایس بی ایس اردو کی ٹیم کیسے عید منا رہی ہے ۔
-
نیوز فلیش:10اپریل 2024:آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں آج عید الفطر ہے
10/04/2024 Duration: 03minوفاقی اپوزیشن نے پینی وونگ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے پر سوال اٹھایا۔ اساتذہ کی کمی نیو ساوتھ ویلز میں اسکولوں کے پرنسپلز کلاس روم واپس لوٹیں گے. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
آسٹریلیا میں رمضان کے دوران اعتکاف کی عبادت کیسے کی جاتی ہے؟
09/04/2024 Duration: 06minرمضان کے اختتام کے ساتھ ہی آسٹریلیا میں مقیم مسلمان برادری کے افراد اپنی ایک اور اہم مذہبی عبادت، اعتکاف کو پایہ تکیمل تک پہنچارہے ہیں، جس کے تقاضے دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں یہاں خاصے مختلف ہیں۔
-
میلبرن میں منعقد چاند رات ملٹی کلچرل فیسٹول خواتین کے لئے مواقع فراہم کرنے کا باعث ہے
09/04/2024 Duration: 07minسامعین رمضان المبارک کے اختتام پر یکم شوال کا چاند نظر آتے ہی چاند رات کی گہماگہمی اورعید کی تیاری چاند رات کا ثقافتی خاصہ ہے اس حوالے سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں چاند رات منانے کی روایت کو جاری رکھنے کی کوشش میں ایک چاند رات ملٹی کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا. پیش ہیں اس ایونٹ کی تصویری جھلکیاں
-
پردیس میں رہ کر دیس کی عید، ریجنل آسٹریلیا میں تہوار کیسے منائیں؟
09/04/2024 Duration: 07minتہیوار کو کوئی بھی موقع ہو پردیس میں رہنے والوں کو گھر کی یاد ستاتی ہی ہے لیکن ریجنل علاقوں میں تنہائی کچھ زیادہ محسوس ہو سکتی ہے ، تاہم ریجنل آسٹریلیا میں مقیم ملٹی کلچرل مسلم کمیونٹیز اجتماعی افطار، کمیونٹی ضافتوں اور عید ملن کی دعوتوں کے ذریعے اس تنہائی کو دور کر کے خوش رہنے کی کوشش کرتی ہیں ۔
-
نیوز فلیش: 9 اپریل 2024: آسٹریلیا کے نئے فوجی سربراہ کی تقرری
09/04/2024 Duration: 28sآسٹریلیا کے نئے ڈیفنس چیف کی تقرری, میکسیکو اور شمالی امریکہ میں مکمل گرہن, دنیا بھر میں مسلمانوں کی عید الفطر کی تیاریاں جاری