Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 113:32:09
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • مختصر خبریں : بدھ 31 دسمبر 2025

    31/12/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا کے قومی اور ریاستی رہنماوں کی جانب سے عوام کے لئے نئے سال کے پیغامات میں یکجہتی کو کلید قرار دیا گیا ہے، جبکہ بونڈائی دھشت گرد حملے کے تناظر میں نیو ساوتھ ویلز کے پرئیمیر کرس منز سڈنی کے شہریوں سے نئے سال کی شام کی تقریبات کو اپنانے اور سڈنی ہاربر کے گرد جمع ہونے والے لوگوں کے ہجوم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: 2025 کا سال پاکستان کے لیے کیسا رہا؟

    31/12/2025 Duration: 06min

    سال 2025 عالمی منظر نامے، سیاسی اور آئینی تبدیلیوں کے لحاظ سے پاکستان کیلئے اہم ترین سال رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری نظر آئی۔ سال کا سب سے اہم واقعہ مئی میں ہونیوالی پاک بھارت محدود جنگ ہے۔

  • بین الاقوامی طلبہ سے سکلڈ ویزا تک: آسٹریلیا کی 2026 میں مائیگریشن کی تبدیلیاں

    31/12/2025 Duration: 11min

    آسٹریلیا 2026 میں ایسے مائیگریشن ماحول میں داخل ہو رہا ہے جو بڑے پیمانے پر دوبارہ ترتیب دیا جا رہا ہے — نہ کہ مستقل مائیگریشن کی تعداد کم کر کے، بلکہ یہ فیصلہ کر کے کہ کون آئے گا اور کیوں؟

  • مختصر خبریں : منگل 30 دسمبر 2025

    30/12/2025 Duration: 05min

    فیئر فیلڈ ویسٹ کے شخص پر عوامی جگہ پر فائرنگ کے منصوبے کے الزام میں مقدمہ درج اور ٹرمپ نے ایران کے خلاف عسکری کارروائی کی دھمکی دی، جب کہ نیتن یاہو مار-ا-لاگو کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • NSW parliament passes laws limiting protests, but will they be allowed to stand? - نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ نے مظاہروں کو محدود کرنے کے قوانین پاس کیے ہیں، لیکن کیا یہ برقرار رہیں گے؟

    29/12/2025 Duration: 09min

    Laws to restrict the right to protest in New South Wales after the Bondi terror attack have passed the Parliament after a marathon sitting. A broad coalition of groups has expressed strong opposition, characterising the reforms as overreach and a serious threat to democracy. A constitutional challenge has been announced but the government is standing firm, setting the stage for a High Court challenge. - بونڈائی دہشت گردی کے حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں احتجاج کے حق کو محدود کرنے کے قوانین کے پارلیمنٹ سے پاس ہو گئے ہیں یاد رہے پارلیمان کو ایک غیر معمولی نشست کے لیے واپس بلایا گیا تھا۔ گروپوں کے ایک وسیع اتحاد نے سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے، اصلاحات کو حد سے زیادہ اور جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ایک آئینی چیلنج کا اعلان کیا گیا ہے لیکن حکومت ثابت قدمی سے کھڑی ہے، ہائی کورٹ کے چیلنج کا مرحلہ طے کیا جا رہا ہے مزید تفصیل سنئے اس پوڈکاسٹ میں بونڈائی کے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں احتجاج کو روکنے کے لیے قانون سازی کے مخالفین نے آئینی چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ قانون کو رجعت پسند، تفرقہ انگ

  • مختصر خبریں : پیر29 دسمبر 2025

    29/12/2025 Duration: 04min

    سڈنی کے شہریوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس کی توقع رکھیں، کیونکہ نیو ساؤتھ ویلز پریمیئر بونڈائی دہشت گردی کے حملے کے بعد سخت حفاظتی اقدامات کا اشارہ دے رہے ہیں۔

  • Did you know that a suburb of Melbourne is the birthplace of the Ashes? - کیا آپ جانتے ہیں کہ میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے میں ایشز کی ابتدا ہوئی تھی؟

    29/12/2025 Duration: 02min

    The Ashes is one of the most famous and ancient traditions in cricket history, and few people know that its iconic trophy was crafted in Sunbury, a suburb of Melbourne. This story adds a new dimension to the history, tradition and centuries-long rivalry between Australia and England. - ایشز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مشہور اور قدیم روایات میں سے ایک ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کی علامتی ٹرافی میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے سنبری میں تیار کی گئی تھی۔ یہ کہانی کرکٹ کی تاریخ، روایت اور آسٹریلیا و انگلینڈ کے درمیان صدیوں پر محیط رقابت کو ایک نئی جہت دیتی ہے۔

  • کیا آپ سڈنی ہاربر برج کے افتتاح کی تلخ تاریخ جانتے ہیں؟

    28/12/2025 Duration: 06min

    اگر اس بار آپ سڈنی ہاربر برج پر سالِ نو کی آتش بازی کا لطف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پُل کی تاریخ سے واقفیت کے باعث شائید آپ اس تاریخی پُل کو کسی اور زاوئیے سے دیکھیں۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 26 دسمبر 2025

    26/12/2025 Duration: 06min

    میلبورن میں مشتبہ یہود دشمن حملے کی تحقیقات جاری ہیں. یوکرین کے صدر کہتے ہیں کہ امن مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے .غزہ میں موجود مسیحی برادری مشکل حالات میں بھی کرسمس کی روح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے

  • مہنگائی کے اندھیرے میں امید کی روشنی بننے والا نوجوان حماد تنویر

    26/12/2025 Duration: 04min

    ایک نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کے پسے ہوئے اور نظر انداز طبقات کے لیے امید کی شمع بن چکا ہے، گزشتہ دس برسوں کی انتھک محنت میں اس نوجوان نے نہ صرف خود کو آزمایا بلکہ ایک فردِ واحد سے چلنے والی کوشش ایک منظم فلاحی ادارے میں بدل دی، ایسا ادارہ جو آج ہزاروں ضرورت مندوں کا سہارا بن چکا ہے۔

  • Pakistani cricket stars in the Big Bash League thank Australian fans but remain focused on performance - بگ بیش لیگ (BBL) میں شامل پاکستانی کرکٹ اسٹارز آسٹریلین پرستاروں کے شکر گزار مگر توجے کارکردگی پر !

    26/12/2025 Duration: 06min

    Australian cricketer and Sydney Thunder skipper David Warner said the PSL has long supported Australian cricket and added that it is exciting to see Pakistani players featuring in the BBL. In the Big Bash League 2025–2026, Pakistani players praised the league’s high standard and intense competition. Shaheen Shah Afridi and Shadab Khan described the excitement as outstanding, saying the BBL experience is vital preparation for PSL 2026 and the upcoming World Cup. - بیگ بیش لیگ 2025–2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لیگ کے اعلیٰ معیار اور سخت مقابلوں کو سراہا، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور شاداب خان نے لیگ کے جوش و خروش کو شاندار قرار دیا۔ کھلاڑیوں نے بی بی ایل کے تجربے کو پی ایس ایل 2026 اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اہم قرار دیا۔جبکہ ڈیوڈ وارنر اور شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 2026 کے بارے میں بھی بات کی۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آج باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا

    25/12/2025 Duration: 06min

    لمبی اننگز کھیلنے کے شوقین سمیر منہاس کے چرچے اور پاکستان کے سلطان گولڈن دوبارہ میدان میں اترنے کے لئے تیار۔

  • آسٹریلیا میں کرسمس: پاکستانی نژاد مسیحی کمیونٹی کی روایات، محبت اور ثقافتی ہم آہنگی

    24/12/2025 Duration: 07min

    اس پوڈکاسٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کیتھرین نے آسٹریلیا میں کرسمس منانے کے تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، یکجہتی اور کمیونٹی کے ساتھ جڑنے کا موقع ہے۔

  • مختصر خبریں : بدھ 24 دسمبر 2025

    24/12/2025 Duration: 05min

    بونڈائی حملئے اور اس کے نتیجے میں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے پرئیمئر کرس منز نے اسلحہ رکھنے کی حد بندی، میگزین کی گنجائش محدود کرنے اور لائسنسز کے حوالے سے ضوابط کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی منظور کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

  • International Award for Best Actress for Sonia Hussain - سونیا حسین کے لیے بہترین اداکارہ کا بین الاقوامی ایوارڈ

    24/12/2025 Duration: 13min

    Sonia Hussain holds a unique place in Pakistani dramas and films with her excellent acting. She immerses herself in her roles and works. Recently, she was awarded the Diamond Butterfly Film Award in Russia for her best performance in the horror film Demak. - سونیا حسین پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ اپنے کرداروں میں ڈوب کر کام کرتی ہیں۔ حال ہی میں ان کو ہارر فلم دیمک میں بہترین اداکاری پر روس میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈ دیا گیا ہے۔

  • Abdul Rahman, the young man who rescued more than 20,000 animals - 20 ہزار سے زائد جانداروں کو ریسکیو کرنے والا نوجوان عبدالرحمان

    24/12/2025 Duration: 07min

    A young Pakistani man who quietly carries out his responsibilities in the forests, mountains, and deserted paths, who has neither the backing of any major organization nor any special support from home, but has the courage to save countless lives. - جنگلوں، پہاڑوں اور ویران راستوں میں خاموشی سے اپنی ذمہ داری نبھانے والا ایک پاکستانی نوجوان، جس کے پاس نہ کسی بڑے ادارے کی پشت پناہی ہے اور نہ ہی گھر سے کوئی خاص سپورٹ، مگر حوصلہ ایسا کہ بے شمار زندگیاں بچا چکا ہے۔

  • مختصر خبریں : منگل 23 دسمبر 2025

    23/12/2025 Duration: 06min

    نیو ساؤتھ ویلز میں نافذ کیے جانے والے احتجاجی اقدامات کے خلاف قانونی چیلنج دائر کیا جا سکتا ہے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔

  • شاداب خان کیا اس سیزن میں سڈنی تھنڈر میں اپنا جادو دکھا سکیں گے؟

    23/12/2025 Duration: 02min

    شاداب خان نے انجری سے واپسی کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب خود کو پہلے سے زیادہ فِٹ اور پُراعتماد محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین ان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ شاداب اس سیزن میں سڈنی تھنڈر کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرجوش ہیں۔

  • غلط معلومات کسیے آسٹریلین سماجی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتی ہے بونڈائی دہشت گرد حملہ اس کی مثال ہے

    22/12/2025 Duration: 07min

    کچھ پاکستانی آسٹریلین شہری کہتے ہیں کہ بونڈائی حملہ آوروں میں سے ایک کی غلط شناخت نے ان کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

  • مختصر خبریں : پیر 22 دسمبر 2025

    22/12/2025 Duration: 03min

    بونڈائی دہشت گرد حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے پرئیمئرکرس منز اگلے سال کے آغاز میں ریاست میں نفرت انگیز تقریر کے قوانین میں اصلاحات کا اشارہ دے رہے ہیں ۔

page 1 from 51