Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
ہفتہ رفتہ: جمعہ 19 دسمبر 2025
19/12/2025 Duration: 06minبونڈائی بیچ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مقامی افراد کا اجتماع ، یورپ - منجمد روسی اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو قرض دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے
-
The human cost of renewables: Why Australia should build solar here - قابلِ تجدید توانائی کی انسانی قیمت: آسٹریلیا کے لئےشمسی توانائی کی مقامی صنعت کیوں ضروری ہے؟
19/12/2025 Duration: 07minWith the renewable energy transition underway in Australia, the higher than expected uptake of solar panels has human rights groups concerned about links to Uyghur forced labour in the supply chain. As Australia looks into developing its own solar panel industry, rights groups say government and industry should work to ensure the clean energy transition isn't at the cost of freedom. - ایک ایسے وقت جب آسٹریلیا اپنی مقامی شمسی پینل صنعت کے قیام پر غور کر رہا ہے انسانی حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ حکومت اور صنعت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ شمسی پینلز کی صنعت کاری ورکرز کی آزادی اور انسانی حقوق کی قیمت پر نہ ہو۔
-
میلبورن کی ٹرام کی نشستوں کی استرکاری اور مرمت کے پیچھے چُھپی محنت کش خواتین کی کہانیاں!
18/12/2025 Duration: 07minمیلبورن میں ہر ہفتے تقریباً تیس لاکھ افراد ٹرام استعمال کرتے ہیں یہ ٹرام شہر کی 140 سالہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ ۔میلبورن کی تقریباً 80 فیصد ٹرام نشستوں کی مرمت اور استرکاری کون کرتا ہے۔ جانئے ان نشستون کے پیچھے چھپی کہانی۔
-
مختصر خبریں :جمعرات 18 دسمبر 2025
18/12/2025 Duration: 05minوزیراعظم کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین تیار کیے جا رہے ہیں اور پاکستان نے بونڈی بیچ حملے میں ملوث افراد کو پاکستانی شہری قرار دینے کے غلط دعوؤں پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
-
2025: جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک اچھا سال
17/12/2025 Duration: 04minسابق شکاریوں سے لے کر اب نایاب انواع کی حفاظت کرنے والے کسانوں تک، جو مقامی جنگلی حیات کی مدد کے لیے فصلوں اور روایات کو ڈھال رہے ہیں، 2025 ماحولیاتی کارکنوں اور دنیا کی جنگلی حیات کے لیے ایک روشن سال رہا ہے۔
-
مختصر خبریں : بدھ 17 دسمبر 2025
17/12/2025 Duration: 04minبونڈی دہشت گرد حملے کے متاثرین کی پہلی تدفین کی جا رہی ہے۔انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ اسلحہ قوانین پر بحث کے دوران یہود دشمنی سے نمٹنے کی کوششیں پسِ پشت نہیں ڈالی جائیں گی۔ انڈین پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ساجد کے پاس انڈین پاسپورٹ تھا جبکہ ان کے بیٹے آسٹریلین شہری تھے۔خزانچی جم چالمرزمالی سال کے وسط میں بجٹ اپ ڈیٹ میں وفاقی بجٹ میں پانچ اعشاریہ چار ارب ڈالر کی بہتری ظاہر کی ہے، اگرچہ خسارہ پانچ برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: آسٹریلیا میں دہشت گردانہ حملے کی مختلف مذاہب کے رہنماوؑں کی جانب سے مذمت
17/12/2025 Duration: 08minاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مشاورتی کانفرنس کے انعقاد کیلئے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے بہنوں اور وکلا کو ایک بار پھر ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی۔ بعد وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔
-
How to cope during a heatwave in Australia - گرمی کی لہر میں خود کو کیسے محفوظ رکھیں
16/12/2025 Duration: 08minSummer in Australia can be very hot, and as our climate continues to warm, heatwaves are expected to become more frequent and more intense. In this episode of Australia Explained, we cover what a heatwave is, why they pose such a significant risk to human health, who is at most risk, and how to best prepare to cope with a heatwave. - آسٹریلیا میں موسم گرما شدید تپش والا ہو سکتا ہے، اور جیسا کہ زمین کی آب و ہوا مسلسل گرم ہوتی جا رہی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ گرمی کی لہریں زیادہ تسلسل کے ساتھ اور مزید شدید ہو جائیں گی۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں، جانئے کہ ہیٹ ویو کیا ہے، کیوں یہ انسانی صحت کے لیے اتنا بڑا خطرہ ہے، کن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے بہترین تیاری کیسے کی جائے۔
-
"We can thwart attempts on social cohesion through unity", Community reaction to Bondi attack - یہ ایک کمیونیٹی پر نہیں بلکہ آسٹریلیا کی قومی یک جہتی ہر حملہ ہے: بونڈائی حملے پر آسٹریلین کمیونٹی کا ردِعمل
16/12/2025 Duration: 06min14 دسمبر کو بونڈائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے نے پورے آسٹریلیا کو رنج و غم میں مبتلا کردیا۔ مسلم کمیونیٹی اور رہنماؤں نے نہ صرف اس حملے کی پرُ زور مذمت کی بلکہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس افسوس ناک واقعے پر ردِعمل جاننے کے لیے ہم نے جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے ممتاز آسٹریلین مسلمانوں سے گفتگو کی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز لیبر پارٹی کے رکن، سابق ایم ایل سی اور نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کی قانون ساز کونسل کے سابق اسسٹنٹ صدر شوکت مسلمانی، پاکستان کے سابق کنوسلر جنرل محمد اعظم ، Helping ACT کے بانی و صدر محمد علی، اور Australian Muslim Times (AAMUST) کے ایڈیٹر اِن چیف ضیاء احمد شامل ہیں۔ - 14 دسمبر کو بونڈائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے نے پورے آسٹریلیا کو رنج و غم میں مبتلا کردیا۔ مسلم کمیونیٹی اور رہنماؤں نے نہ صرف اس حملے کی پرُ زور مذمت کی بلکہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس افسوس ناک واقعے پر ردِعمل جاننے کے لیے ہم نے جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے ممتاز آسٹریلین مسلمانوں سے گفتگو کی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز لیبر پارٹی کے رکن، سابق ایم ایل سی اور
-
کیا آسٹریلیا کے اسلحہ قوانین سخت ہیں؟ یہ سوال بونڈی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے
16/12/2025 Duration: 09minآسٹریلیا کو طویل عرصے سے دنیا بھر میں اسلحہ کنٹرول کا سنہری معیار سمجھا جاتا رہا ہے۔ آتشیں اسلحہ کے قوانین ریاستوں اور علاقوں کی ذمہ داری ہیں، اور نیشنل فائر آرمز ایگریمنٹ 1996 کے پورٹ آرتھر قتل عام کے بعد متعارف کرایا گیا تاکہ اس بات کے قواعد کو یکساں بنایا جا سکے کہ کون بندوق رکھ سکتا ہے اور کیوں۔
-
مختصر خبریں : منگل 16 دسمبر 2025
16/12/2025 Duration: 05minاسرائیل کے آسٹریلیا میں سفیر، عامر میمون، بونڈی دہشت گرد حملے کے بعد آسٹریلیا میں یہود دشمنی کے خلاف کارروائی کی کمی پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے کارٹلز کے خلاف زمینی حملے کی دھمکی دے دی۔
-
Bondi Beach attack a dark day in Australian history, but misinformation can increase divisions in society - بونڈائی بیچ حملہ آسٹریلین تاریخ کا ایک سیاہ دن مگر غلط معلومات اورافواہیں معاشرے میں تفریق بڑھا سکتی ہیں
15/12/2025 Duration: 12minAuthorities have classified the shooting that occurred on Sunday at Bondi Beach as a terrorist attack. However, some media reports have cited an unnamed senior law enforcement official who identified a suspected attacker, a claim that New South Wales Police have not confirmed. - پولیس نے بونڈائی بیچ پر اتوار کے روز ہونے والی فائرنگ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے، یاد رہے کچھ میڈیا رپورٹیں ایک گمنام سینئر قانون نافذ کرنے والے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے ایک حملہ آور کا نام ظاہر کر رہی ہیں، حالانکہ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے بھی حملہ آوروں کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
-
مختصر خبریں : پیر 15 دسمبر 2025
15/12/2025 Duration: 04minاتوار کے روز بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، آسٹریلیا کے تمام مکاتب فکر کی جانب سے حملے کی مذمت کے ساتھ واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا گیا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 12 دسمبر 2025
12/12/2025 Duration: 05minسرکاری ہسپتالوں کی فنڈنگ پر ریاستی اور وفاقی وزراء صحت کی ملاقات , تیوئی جزائر میں سات لاکھ ہیکڑ سے زیادہ زمین کو آسٹریلیا کے قومی پارکس اور ریزرو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا
12/12/2025 Duration: 05minپاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا اور پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل۔
-
پاکستان میں موٹر سپورٹس کا بڑھتا رجحان
11/12/2025 Duration: 05minکار ریسنگ نہ صرف ایک کھیل بن رہی ہے بلکہ پاکستان میں ایک نئی صنعت کے طور پر بھی ابھرتی جارہی ہے، شہروں میں خطرناک سمجھی جانے والی اس سرگرمی کے لیے اب سپر ہائی وے (ایم نائن) سندھ کے قریب ایک ٹریک تیار کیا گیا ہے، جہاں ملک بھر سے آئے کار ریسنگ کے شوقین اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں جدید، چمچماتی اور برق رفتار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں، جبکہ کاروباری شخصیات بھی اس کھیل میں دلچسپی لے کر نئے کاروباری مواقع تلاش کرتی ہیں۔
-
مختصر خبریں: بدھ 10 دسمبر 2025
10/12/2025 Duration: 04minآسٹریلیا آج سے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ کمیونی کیشنز وزیر انیکا ویلز کو اپنے سفری اخراجات کے بارے میں مزید سخت سوالات کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف، کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی قسط کی منظوری دے دی ہے
-
تین سالہ بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا وہ دلخراش واقعہ جس نے میئر کراچی کو معافی مانگنے پر مجبور کیا
10/12/2025 Duration: 06minپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس کی لاش کو گھنٹوں تلاش کیے جانے کے دل خراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا سیاسی و سماجی کارکن، کھلاڑی ہوں یا عام شہری، سب اس سانحے پر افسردہ ہیں اور ایک ہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟
-
Your first steps to engaging with Indigenous Australians - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنے کا پہلا قدم
09/12/2025 Duration: 07minConnecting with Indigenous Australia can be daunting for a newcomer to the country. So, where do you start? We asked Yawuru woman Shannan Dodson, CEO of the Healing Foundation, about simple ways to engage with First Nations issues and people within your local community. - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنا آسٹریلیا میں نئے آنے والے افراد کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، تو اس رابطے کا آغاز کیسے کیا جائے؟ہم نے ہیلنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او یوورو خاتون شینن ڈوڈسن سے فرسٹ نیشنز کے مسائل اور ان افرادکے ساتھ رابطہ یا دوستی قائم کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں پوچھا جو آپ کی لوکل کمیونٹی میں موجود ہوں ۔
-
Ban on social media use for under-16s — what do parents say about it? - سوشل میڈیا کے استعمال پر سولہ سال سے کم عمر پر پابندی — والدین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
09/12/2025 Duration: 06minAustralia is set to become the first country in the world to ban social media accounts for children under 16, requiring platforms to delete accounts of underage users and prevent new accounts from being created. Many parents like Thawaibah are supporting the move, saying they constantly monitor their children's social media. - آسٹریلیا سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے، جس کے تحت پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس حذف کرنا اور نئے اکاؤنٹس بننے سے روکنا ہوگا۔ ثوائبہ جیسے کئی والدین اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا پر خود بھی مسلسل نظر رکھتی ہیں۔