Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
Cafes and restaurants are closing in record numbers. This couple is bucking the trend - آسٹریلیا کے ریستوران مشکل کا شکار لیکن مالکان کیسے اپنا کاروبار بچا سکتے ہیں
23/02/2026 Duration: 05minAustralian restaurants and cafes are in crisis, according to a new report. Rising costs and falling revenue have forced one in ten food service outlets to close over the past year. However, one Australian couple has found ways to survive and thrive. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلین ریستوران اور کیفے بحران کا شکار ہیں۔ بڑھتے ہوئے اخراجات اور آمدنی میں کمی نے گزشتہ سال کے دوران ہر دس میں سے ایک فوڈ سروس آؤٹ لیٹ کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔ چھوٹے کاروبار خود کو کیسے بچا کتے ہیں ؟ جانئے اس پوڈکاسٹ میں
-
What legal requirements must be fulfilled to run a home-cooked food business? - گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس کرنے کے لئے کیا قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہیں؟
23/02/2026 Duration: 11minIn Australia, starting a home-cooked food business requires meeting specific legal, educational, and safety requirements. According to professional chef Nadia Khan, this includes food safety training, relevant certification, council approval, and compliance with health and hygiene standards. Listen to more in this podcast. - آسٹریلیا میں گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس شروع کرنے کے لیے مخصوص قانونی، تعلیمی اور حفاظتی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ پروفیشنل شیف نادیہ خاں کے مطابق اس میں فوڈ سیفٹی کی تربیت، متعلقہ سرٹیفیکیشن، صحت اور صفائی کے معیارات کی پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کونسل کی انسپیکشن، باقاعدہ اجازت نامہ، اور کئی صورتوں میں کمرشل کچن کے استعمال کی شرط بھی ہو سکتی ہے۔ مزید سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Busy schedules, rituals and a feast of spicy Iftar: How can those fasting stay fit? - عبادات، کام اور چٹپٹی افطاری کا طویل دسترخوان: روزے دار فٹنس کیسے برقارار رکھیں؟
20/02/2026 Duration: 18minDuring Ramadan, many Muslims struggle to maintain their diet, fitness, and overall health due to altered daily routines, indulgent foods, and additional rituals. Professional fitness trainer and nutritionist Saniya Kiyani shares expert advice for Muslims in Australia on maintaining fitness while fasting — listen to this podcast to learn more. - رمضان میں مسلم خواتین اضافی ذمے داریوں کے باعث اپنی غذا، فٹنس اور صحت پر توجے نہیں دے پاتیں۔ پروفیشنل فٹنس ٹرینر اور نیوٹریشنسٹ ثانیہ کیانی آسٹریلیا میں تارکینِ وطن خواتین کو روزوں کے ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کیا ماہرانہ مشورے دیتی ہیں، سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 20 فروری 2026
20/02/2026 Duration: 06minبرطانیہ میں Andrew Mountbatten-Windsor کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے شبے میں بارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد زیرِ تفتیش حالت میں رہا کر دیا گیا ہے۔ 66 برس کے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو 19 فروری کو نورفک کے ایک پولیس تھانے سے باہر آتے دیکھا گیا۔ یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب امریکی تفتیش سے متعلق لاکھوں صفحات منظرِ عام پر آئے، جن میں یہ الزامات شامل تھے کہ انہوں نے 2010 میں خفیہ سرکاری تجارتی رپورٹس سزا یافتہ مجرم Jeffrey Epstein کو بھیجی تھیں۔ وہ جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے سینئر برطانوی شاہی فرد ہیں۔ مرحوم ملکہ Queen Elizabeth II کے دوسرے صاحبزادے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے آئے ہیں اور ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔
-
آسان رمضان: کچن کی ذمہ داری صرف خواتین کی نہیں
20/02/2026 Duration: 06minرمضان رحمت، مغفرت اور روحانی تازگی کا مہینہ ہے مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ خاص طور پر بیرونِ ملک رہنے والی خواتین کے لیے یہ مہینہ کئی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے۔ آسٹریلیا جیسے تیز رفتار معاشرے میں روزہ، ملازمت، بچوں کی دیکھ بھال اور روزانہ افطار کی تیاری سنبھالتے ہوئے خواتین اکثر خود کو پسِ منظر میں رکھ دیتی ہیں۔ کیا واقعی رمضان کا مقصد یہ ہے کہ عورت سب کچھ اکیلے سنبھالے اور مسکراتی بھی رہے؟ اسی اہم موضوع پر ہماری خصوصی گفتگو میں شامل ہوں گی شفق جعفری جو آسٹریلیا میں پاکستانی خواتین کی ذہنی صحت، خاندانی توازن اور عملی سپورٹ کے حوالے سے ایک متحرک آواز ہیں۔
-
اسپورتس راؤنڈ اپ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، جبکہ پاکستان سپر 8 میں شامل
20/02/2026 Duration: 06minپاکستان سپر لیگ ملتان سلطان کے سابقہ اونر علی ترین فٹبال لیگ کی بڈ میں شامل اور آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پر فارم کرنا تھا، کپتان ہاکی ٹیم۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 19 فروری 2026
19/02/2026 Duration: 05minآسٹریلیا کا قرضہ سطح دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں کم عمر صارفین کی شناخت میں سست روی پر افسوس کا اظہار کیا
-
Voice, Emotion, and Creation: The Story Behind a Nasheed - آواز، احساس اور تخلیق: ایک نعت کے پس منظر کی کہانی
19/02/2026 Duration: 08minZeeshan Ahsan Qureshi has recorded a nasheed in Australia during Ramadan, a rare local experience. In this podcast, he explains why he decided to create the naat, what inspired the project, and how the idea developed during Ramadan. - ذیشان احسن قریشی نے آسٹریلیا میں رمضان کے موقع پر ایک نعت ریکارڈ کی ہے، جو مقامی سطح پر کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے نعت بنانے کا فیصلہ کیوں کیا، اس منصوبے کی ترغیب کیا تھی، اور یہ خیال رمضان کے دوران کیسے پروان چڑھا۔
-
کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی
19/02/2026 Duration: 06minایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔
-
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
18/02/2026 Duration: 04minماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
-
مختصر خبریں: بدھ 18 فروری 2026
18/02/2026 Duration: 04minآسٹریلیان وزیراعظم انتھونی ابنایز نے کہا ہے کہ شامی کیمپس سے ISIS کے خاندانوں کو آسٹریلیا لانے پر پابندی کی پالسی میں تبدیلی نہیں ہو رہی۔ لبرلز کی زیرِ غور نئی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے خدشات،،پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق کی صحت پر سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان ایلن بارڈر اور اسٹیو واو نے عمران خان کی جیل کی حالت پر تشویشی خط میں اپنے نام شامل کیے
-
Your guide to using sunscreen in Australia - آسٹریلیا میں سن اسکرین استعمال کرنے کے لیے آپ کی گائیڈ
17/02/2026 Duration: 08minAustralia’s sun can be harsh. And sunscreen is one key measure protecting us against harmful sun exposure. We asked three scientists about sunscreen facts, myths and choosing the right products. - آسٹریلیا کی دھوپ بہت تیز اور نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ سن اسکرین مضر شعاعوں سے بچاؤ کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہم نے تین سائنس دانوں سے سن اسکرین سے متعلق حقائق، غلط فہمیاں اور درست مصنوعات کے انتخاب کے بارے میں بات کی۔
-
مختصر خبریں: منگل 17 فروری 2026
17/02/2026 Duration: 05minلبرل سینیٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے افراد کے اہل خانہ کو شام سے واپس آنے سے روکے جو خود کو اسلامک سٹیٹ گروپ کے رکن کہتے ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے فیصلہ کیا کہ عوامی اجتماع پر پابندیاں مزید دو ہفتے کے لیے نہیں بڑھائیں گی
-
How does the Islamic financing system operate for home purchases in Australia, and how secure is it? - آسٹریلیا میں گھروں کی خریداری کے لئے شرعی قرضے کا نظام کیسے کام کرتا ہے اور یہ کتنا محفوظ ہے؟
17/02/2026 Duration: 12minLike many countries around the world, Islamic financing is also gaining popularity in Australia. According to Islamic finance mortgage broker Adam Abu Sohaib, Islamic finance operates in line with Australia’s financial laws and banking regulations. Learn more in this podcast. - دینا کے کئی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی میں اسلامک فائینسسنگ مقبول ہو رہی ہے۔ اسلامی فنانس مارگیج بروکر آدم ابو صہیب کے مطابق اسلامک فائننسگ آسٹریلیا کے مالیاتی قوانین اور بینکنگ ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے ۔ گھروں کے قرضوں کے لئے اسلامک فائینسسنگ نظام آسٹریلیا میں کس طرح کام کرتا ہے، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
فلسطینی غزہ کی جنگی تباہی کے ملبے سے اپنی تاریخی وراثت بچانے کی کوششوں میں مصروف
16/02/2026 Duration: 05minغزہ کی پٹی انسانی تاریخ کے کچھ غیرمعمولی آثار کی حامل ہے، جو کانسی کے دور سے لے کر سلطنتِ عثمانیہ اور برطانوی دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔
-
مختصر خبریں: پیر 16 فروری 2026
16/02/2026 Duration: 05minبونڈائی شوٹر عدالت میں پیش اور لبرل پارٹی کی نئی قیادت کا کہنا ہے کہ انہیں ون نیشن کی نقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
-
Deaf Reach: Transforming education and employment for the Deaf - ڈیف ریچ:ایک منفرد فلاحی پروگرام جو سماعت سے محروم افراد کو تعلیم کے ساتھ روزگار بھی فراہم کررہا ہے
16/02/2026 Duration: 16minThe Deaf Reach Program provides education and employment opportunities for hearing-impaired individuals in Pakistan. Led by Canadian-born Daniel Marc Lanthier, who is currently visiting Australia, the initiative runs multiple campuses, satellite schools, and digital classrooms, offering scholarships to over 3,200 students. - ڈینیئل مارک لانتھیئر 30 سال سے زائد عرصے سے سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم اور روزگار کے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ ڈیف ریچ پروگرام ( Deaf Reach Program) کے تحت پاکستان میں 9 مرکزی کیمپس، 50 سیٹلائٹ اسکولز، اور20 سے ذیادہ ڈیجیٹل کلاس رومز چلائے جا رہے ہیں۔3,200 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں 98 فیصد اسکالرشپ پر ہیں۔آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے ڈینئل مارک سے مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
Dental care out of reach for many - but Victoria's Smile Squad has a solution - بہت سے افراد کے لیے ڈینٹل کیئر ناممکن مگر وکٹوریہ میں ایک گروپ کس طرح اس مسئلےکو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
16/02/2026 Duration: 05minThis week marks World Oral Health Day but for many Australians, cost of living pressures are putting a trip to the dentist out of reach. A new Victorian initiative is bringing dental care to schools, and fast-tracking the recognition of qualifications for overseas-trained dentists. - آسٹریلیا میں رہنے والے بہت سے افراد کے لئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ڈینٹسٹ کے پاس جانا ممکن نہیں رہا۔وکٹوریہ کا ایکگروپ ڈینٹل کیئر کو اسکولوں کی دہلیز تکلا رہا ہے اور بیرونِ ملک تربیت یافتہ ڈینٹسٹس کی اسناد کی منظوری کے عمل کو تیز کر رہا ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
ہیومن رائٹس واچ: جمہوریت کو خطرہ، عالمی صورتحال دہائیوں پیچھے چلی گئی
13/02/2026 Duration: 10minہیومن رائٹس واچ کی تازہ سالانہ رپورٹ کے مطابق جمہوریت اور قوانین پر مبنی عالمی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں خاص توجہ امریکہ پر مرکوز کی گئی ہے، جہاں بین الاقوامی ادارے کے مطابق انسانی حقوق بتدریج کمزور ہو رہے ہیں، تاہم آسٹریلیا کو بھی نمایاں طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
’بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں‘: سبینا فاروق
13/02/2026 Duration: 02minسبینا فاروق نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا میں مداحوں کی محبت اور پذیرائی نے ان کے دورے کو یادگار بنا دیا ہے۔